ڈاکٹروں کی غفلت یا قدرت کا کرشمہ؟ مردہ خاتون غسل کے دوران زندہ ہو گئی تو پاس موجودہ خواتین کیساتھ کیا ہوا؟ انتہائی حیران کن خبر آ گئی

ڈاکٹروں کی غفلت یا قدرت کا کرشمہ؟ مردہ خاتون غسل کے دوران زندہ ہو گئی تو پاس ...
ڈاکٹروں کی غفلت یا قدرت کا کرشمہ؟ مردہ خاتون غسل کے دوران زندہ ہو گئی تو پاس موجودہ خواتین کیساتھ کیا ہوا؟ انتہائی حیران کن خبر آ گئی

  



کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ڈاکٹروں کی غفلت یاقدرت کاکرشمہ؟ شہر قائد میں مردہ خاتون غسل کے دوران زندہ ہو گئی جس پر وہاں موجود خواتین نے چیخ و پکار کرتے ہوئے دوڑ لگا دی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ گزشتہ شب ڈیڑھ بجے ایدھی سرد خانے میں پیش آیا، 50 سالہ رشیدہ بی بی کو گزشتہ روز عباسی شہید ہسپتال منتقل کیاگیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دیتے ہوئے ڈیتھ سرٹیفکیٹ بھی جاری کر دیا۔ رشیدہ بی بی کے اہل خانہ انہیں ایدھی سردخانے لے آئے جہاں ان کی لاش پون گھنٹے تک سرد خانے اور پھر ایک گھنٹے غسل کیلئے رکھی رہی۔

ایدھی ذرائع کا کہنا ہے کہ خاتون کو غسل دینے کیلئے اٹھایا گیا تو بدن میں حرکت ہوئی جس پر غسل دینے والی خواتین کی دوڑیں لگ گئیں۔ اہل خانہ نے یہ دیکھ کر شور مچا دیا اور خاتون کو ساتھ لے گئے تاہم ایدھی ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ خاتون کی موت کا عباسی شہید ہسپتال سے جاری کیا گیا سرٹیفکیٹ بھی اہل خانہ کے پاس موجود نہیں تھا۔

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی


loading...