آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کوامریکی وزیر دفاع کا ٹیلی فون، جنگ نہ کرنے کا ارادہ ظاہر کردیا

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کوامریکی وزیر دفاع کا ٹیلی فون، جنگ نہ کرنے کا ...
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کوامریکی وزیر دفاع کا ٹیلی فون، جنگ نہ کرنے کا ارادہ ظاہر کردیا

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کوامریکی وزیر دفاع کا ٹیلی فون ، امریکہ جنگ نہیں چاہتا ،ضرورت پڑ ی تو بھرپور جواب دیں گے ۔

آئی ایس پی آر سے جاری بیان کے مطابق امریکی وزیردفاع نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو ٹیلی فون کرکے کہاہے کہ امریکہ تصادم کاخواہشمند نہیں ہے ۔ امریکی وزیردفاع نے کہاہے کہ ضرورت پڑی تو بھرپور جواب دیں گے۔دونوں رہنماﺅں نے مشرق وسطیٰ کی سکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ۔

اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاویدباجوہ نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ کشیدگی میں کمی ہو اور فریقین کشیدگی کم کریں اور روابط بڑھائیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہم حالات کومعمول پر لاناچاہتے ہیں۔

مزید : Breaking News /اہم خبریں /قومی


loading...