غیر قانونی باﺅلنگ ایکشن کے باعث آسٹریلین باؤلر پر بھی پابندی عائد کر دی گئی

غیر قانونی باﺅلنگ ایکشن کے باعث آسٹریلین باؤلر پر بھی پابندی عائد کر دی گئی
غیر قانونی باﺅلنگ ایکشن کے باعث آسٹریلین باؤلر پر بھی پابندی عائد کر دی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کینبرا (ڈیلی پاکستان آن لائن) کرکٹ آسٹریلیا (سی اے) نے بگ بیش لیگ (بی بی ایل) میں سڈنی تھنڈر کی نمائندگی کرنے والے کرس گرین کے غیر قانونی ایکشن کے باعث باﺅلنگ کرنے پر 3 مہینے کی پابندی عائد کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق 26 سالہ آف سپنر کرس گرین کا باﺅلنگ ایکشن بی بی ایل میں میلبورن سٹارز کیخلاف کھیلے گئے میچ میں رپورٹ ہوا جس کے بعد کرکٹ آسٹریلیا کے قوانین کے مطابق نیشنل کرکٹ سینٹر میں ان کا ٹیسٹ لیا گیا جس میں باﺅلنگ ایکشن کے غیر قانونی ہونے کی تصدیق ہو گئی۔
کرکٹ آسٹریلیا کے ہیڈ آف آپریشنز پیٹر روچ نے اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کرس گرین اور سڈنی تھنڈر نے اس سارے معاملے میں جس تعاون اور احترام کا اظہار کیا ہے وہ قابل تحسین ہے۔ ہم مستقبل میں کرس گرین کے باﺅلنگ ایکشن پر کام کریں گے اور پابندی کا خاتمہ ہوتے ہی دوبارہ ٹیسٹ لیا جائے گا۔

مزید :

کھیل -