وزیر خارجہ ایران ، سعودی عرب اورامریکہ کا دورہ، آرمی چیف ان ملکوں کے عسکری حکام سے رابطہ کریں:وزیر اعظم کی ہدایت

وزیر خارجہ ایران ، سعودی عرب اورامریکہ کا دورہ، آرمی چیف ان ملکوں کے عسکری ...
وزیر خارجہ ایران ، سعودی عرب اورامریکہ کا دورہ، آرمی چیف ان ملکوں کے عسکری حکام سے رابطہ کریں:وزیر اعظم کی ہدایت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم عمران خان نے مشرق وسطیٰ کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کو ایران، سعودی عرب اور امریکہ کا دورہ اور آرمی چیف کوان ممالک کے عسکری حکام سے رابطہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔
وزیراعظم عمران خان کی جانب سے جاری کئے گئے ایک ٹوئٹ میں میں وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان امن کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہے۔انہوں نےکہاکہ میں نے ہدایات دی ہیں کہ وزیرخارجہ ایران، سعودی عرب اور امریکہ جاکر ان ممالک کے وزرائے خارجہ سے ملیں جبکہ آرمی چیف متعلقہ عسکری قائدین سے روابط قائم کریں اور واضح پیغام دیا جائے کہ پاکستان امن کیلئے اپنا کردار ادا کرنے کو تو  تیار ہے مگر وہ دوبارہ کسی بھی جنگ کا حصہ نہیں بن سکتا۔اس سے قبل وزیر اعظم عمران خان نےعُمان کے وزیر برائے اوقاف و مذہبی امور شیخ عبد اللہ بن محمد بن عبد اللہ السلامی سے ملاقات کے دورانایران اور امریکہ کے درمیان کشیدہ صورتحال  کے تناظر میں کہاہےکہ ماضی میں علاقائی تنازعات کی وجہ سےپاکستان نے بہت نقصان اٹھایا تاہم اب ملک خطے میں کسی تنازع کا حصہ نہیں بنے گا۔وزیراعظم عمران خان نے اس موقف کو دہرایا کہ پاکستان ہمیشہ امن کے شراکت دار کے طور پر کردار ادا کرتا رہے گا۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -