”احتساب کرنا ہے تو سب سے پہلے چیئر مین نیب کا کیا جائے“ سلیم صافی نے بڑی بات کردی

”احتساب کرنا ہے تو سب سے پہلے چیئر مین نیب کا کیا جائے“ سلیم صافی نے بڑی بات ...
”احتساب کرنا ہے تو سب سے پہلے چیئر مین نیب کا کیا جائے“ سلیم صافی نے بڑی بات کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کارسلیم صافی نے کہا ہے کہ ا گر احتساب کرنا ہے تو پھر سب سے پہلے چیئر مین نیب کے اور اس کے لوگوں کا کیا جائے ،فواد چودھری نے وزیربننے کے بعد پہلی عقلمندی کی بات کی ہے ، وہ یہ ہے کہ نیب کو ایف آئی اے میں ضم کردیا جائے ۔
جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“میں گفتگو کرتے ہوئے سلیم صافی نے کہا کہ نیب ایک ناجائزوقت پراور ناجائز حکمران کے ذریعے بنایا گیا ادارہ ہے جس کو سیاسی انجینئر نگ کیلئے بنایا گیاتھا ۔انہوں نے کہا کہ ہم اس پر بارہا گفتگو کرچکے ہیں۔ ادارہ بڑی مقدس چیز ہوتاہے ، ہم ہر چیز کو ادارہ بنادیتے ہیں ، نیب کوئی ادارہ نہیں ہے بلکہ یہ ایک ٹول ہے جوسیاسی انتظام کیلئے بنایا گیاہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر احتساب کرنا ہے تو پھر سب سے پہلے چیئر مین نیب کے اور اس کے لوگوں کا کیا جائے ۔
سلیم صافی کاکہنا تھا کہ ہوتا یہ ہے کہ جس کو پکڑنا ہوتا ہے ، اس کے لئے ترجمان نیب فائیو سٹار ہوٹلوں میں صحافیوں کے ساتھ بیٹھتے ہیں ، پہلے اس کی کردار کشی کی جاتی ہے اور کہا جاتاہے کہ اس نے اتنا کھایا ہے ، اتنی کرپشن کی ہے پھراس کوپکڑا جاتاہے لیکن آخر میں عدم شواہد اورکچھ برآمدنہ ہونے پر چھوڑ دیا جاتاہے تو وہ وقت جو وہ بندہ اپنے بچوں سے دور رہا اوراس کوقید رکھا گیا تو اس کاحساب کون دیگا ؟ انہوں نے کہاکہ فواد چودھری نے وزیربننے کے بعد جو پہلی عقلمندی کی بات کی ہے ، وہ یہ ہے کہ نیب کو ایف آئی اے میں ضم کردیا جائے ۔