طویل عرصے بعدمریم نواز کا ٹوئٹر اکاونٹ ایکٹو ہو گیا

طویل عرصے بعدمریم نواز کا ٹوئٹر اکاونٹ ایکٹو ہو گیا
طویل عرصے بعدمریم نواز کا ٹوئٹر اکاونٹ ایکٹو ہو گیا

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز شریف نے طویل عرصے کی خاموشی کو توڑ دیاہے اور ٹوئٹر پر دوبارہ سرگرم ہونے کا بھی ممکنہ اشارہ دے دیا ہے ۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر مسلم لیگ نون کی نائب صدراور سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز شریف پانچ ماہ بعد ٹوئٹر پر سرگرم نظر آئی ہیں اور انہوں نے اپنی پروفائل تصویر کو تبدیل کیا ہے ۔انہوں نے اپنے والد نواز شریف کی تصویر کو اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاونٹ کی پرو فائل تصویر بنا یا ہے ۔

واضح رہے کہ دوسری بار جیل جانے کے بعد سے اب تک مریم نواز ٹوئٹر پر سرگرم نہیں تھیں ،دوسری جانب ان کے والد بھی میڈ یا پر سامنے نہیں آرہے اور شہباز شریف بھی میڈ یا سے کنارہ کشی کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں ۔

مزید : قومی