”اس ملک میں یہ کام ہوا تو ہر چیز پر سوالیہ نشان لگ جائیگا“حسن نثار نے خبر دار کردیا

”اس ملک میں یہ کام ہوا تو ہر چیز پر سوالیہ نشان لگ جائیگا“حسن نثار نے خبر دار ...
”اس ملک میں یہ کام ہوا تو ہر چیز پر سوالیہ نشان لگ جائیگا“حسن نثار نے خبر دار کردیا

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کارحسن نثار نے کہا ہے کہ اس ملک میں جائز اور ناجائز کی چکر میں پڑ گئے تو ہر چیز پر سوالیہ نشان لگ جائے گا۔

جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“میں گفتگوکرتے ہوئے حسن نثار نے کہا کہ اگر اس ملک میں جائز اور ناجائز کی چکر میں پڑ گئے تو ہر چیز پر سوالیہ نشان لگ جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ٹول بھی بہت اہم ہوتے ہیں اور ادارے بھی اسی وقت ہی مقدس ہوتے ہیں جب وہ کام کررہے ہوں۔

حسن نثار کا کہناتھاکہ اس ملک کا عام آدمی بھی بہت بڑا وارداتیا ہے ، ایسی ایسی ملاوٹ کی جاتی ہے کہ عقل دنگ رہ جاتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ جس کو جمہوریت کہتے ہو ، وہ یہ ہے کہ ووٹ کی پرچی میں جمہور کولپیٹ کر دفن کردیا جاتا ہے ۔ حسن نثار کا کہنا تھا کہ ابھی بڑاسفر ہے ،نخروں کیلئے جس کوطے کرنا پڑے گا ۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد


loading...