اگر کوئی مہذب ملک ہوتا تو نیب اس وقت کہاں ہوتا؟ تجزیہ کار حفیظ اللہ نیازی نے بڑا دعویٰ کردیا

اگر کوئی مہذب ملک ہوتا تو نیب اس وقت کہاں ہوتا؟ تجزیہ کار حفیظ اللہ نیازی نے ...
اگر کوئی مہذب ملک ہوتا تو نیب اس وقت کہاں ہوتا؟ تجزیہ کار حفیظ اللہ نیازی نے بڑا دعویٰ کردیا

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کارحفیظ اللہ نیازی نے کہاہے کہ اگرکوئی مہذب ملک ہوتا تونیب اس وقت جیل میں ہوتا ، کسی مہذب ملک میں ایسے ادارے کی گنجائش ہی نہیں ہے۔

جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“میں گفتگوکرتے ہوئے حفیظ اللہ نیازی نے کہا کہ اگر کوئی مہذب ملک ہوتا تونیب اس وقت جیل میں ہوتا ، کسی مہذب ملک میں ایسے ادارے کی گنجائش ہی نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ نیب نے پہلا کارنامہ یہ سرانجام دیا کہ ظفر اللہ جمالی کو ایک ووٹ سے وزیر اعظم بنایا اور فیصل صالح حیات نیب کی جیل سے نکل کر وزیر داخلہ بن گئے تھے ۔

حفیظ اللہ نیازی کا کہنا تھا کہ نیب ایک ٹول بھی نہیں ہے ، اس کا منہ ماردیا گیا ہے ، اس ملک نیب نے کتنے جھوٹ بولے ہیں اور کتنے بہانے کئے ہیں؟انہوں نے کہا کہ اب وہ نیب کہاں گیا ہے جس کے پر کاٹ جارہے ہیں ، اب جو بل قومی اسمبلی میں آئے گا تواس میں وہ بھی کسر نکال دی گئی ہوگی جو دوچار چیزیں رہ گئی ہیں ۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد