ایران اور امریکہ میں جاری کشیدگی کے دوران بھارت کی سرکاری ائیر لائن نے حیران کن اعلان کر دیا

ایران اور امریکہ میں جاری کشیدگی کے دوران بھارت کی سرکاری ائیر لائن نے حیران ...
ایران اور امریکہ میں جاری کشیدگی کے دوران بھارت کی سرکاری ائیر لائن نے حیران کن اعلان کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایران اور امریکہ میں جاری کشیدگی کے دوران بھارت کی سرکاری ائیر لائن نے ایسا فیصلہ کیا ہے کہ سب ہی حیران رہ جائیں گے ۔

بھارتی نجی ٹی وی کے مطابق ہندوستان کی سرکاری ائیر لائن کمپنی ’ائیر انڈیا‘نے اعلان کیا ہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان جاری کشیدہ صورتحال کے پیش نظر ائیر انڈیا نے فیصلہ کیا ہے کہ فی الحال بھارت ایران کی فضائی حدود استعمال نہیں کرے گا جبکہ ایئر انڈیا کے یونٹ ائیر انڈیا ایکسپریس کے جہاز بھی ایرانی فضائی حدود استعمال کرنے کی بجائے شیڈولڈ پروازوں کے لئے فضائی راستوں میں فوری تبدیلی کر دی گئی ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھارت کی شہری ہوابازی کے ڈی جی نے بھارت میں کام کرنے والی تمام فضائی کمپنیوں کو مشورہ دیا تھا کہ ان کے جہازوں کو ایرانی علاقے سے گذرتے وقت احتیاط برتنی چاہئے۔

یاد رہے کہ ایران کی القدس فورس کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی کی عراق میں امریکی ڈرون حملے میں ہلاکت کے بعد ایران نے گذشتہ شب  عراق میں دو امریکی فوجی اڈوں پر راکٹوں سے حملہ کر کے امریکی فوج کا بھاری جانی و مالی نقصان ہونے کا دعویٰ کیا ہے جبکہ دونوں ملکوں کے درمیان جنگی صورتحال پوری دنیا کے امن کے لئے خطرہ بنی ہوئی ہے۔