ٹک ٹاک حکومت ٹک ٹاک کے ذریعے ہی گرے گی،شہریار آفریدی بہتر بتائنگے کہ ’حریم اور ترمیم ‘میں کیا فرق ہے:سعیدغنی

ٹک ٹاک حکومت ٹک ٹاک کے ذریعے ہی گرے گی،شہریار آفریدی بہتر بتائنگے کہ ’حریم ...
 ٹک ٹاک حکومت ٹک ٹاک کے ذریعے ہی گرے گی،شہریار آفریدی بہتر بتائنگے کہ ’حریم اور ترمیم ‘میں کیا فرق ہے:سعیدغنی

  



کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور صوبائی وزیراطلاعات ومحنت سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہیہ ٹاک ٹاک حکومت ہے اور ٹک ٹاک کے ذریعے ہی گرے گی، شہریار آفریدی نے کہا تھا  فوٹیج اور ویڈیو میں فرق ہوتا ہے وہ بہتر بتائنگے کہ حریم اور ترمیم میں کیا فرق ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور صوبائی وزیر سعید غنی کا کہنا تھا  کہ  نااہل وزراء کا کام ہی یہ ہوتا ہے کہ ویڈیو بناؤ اور وائرل کرو، یہ ٹک ٹاک حکومت ہے اور ٹک ٹاک کے ذریعے ہی گرے گی، وفاقی وزراء کا کام روزانہ ایک ٹک ٹاک بنانا اور شام کو 50 ہزار لائیک ہونے پر جشن منانا ہے،شہر یار آفریدی سے ہی پوچھا جائے کہ حریم اور ترمیم میں کیا فرق ہے؟کیونکہ شہریار آفریدی نے کہا تھا  فوٹیج اور ویڈیو میں فرق ہوتا ہے وہ بہتر بتائنگے کہ حریم اور ترمیم میں کیا فرق ہے؟۔سعید غنی نے کہا کہ  بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کے آٹھ لاکھ مستحقین کی جگہ پی ٹی آئی اپنے حمایتیوں کے نام شامل کرنا چاہتی ہے احتجاج کریں گے۔اُنہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کی تعلیمی پالیسی بہت واضح ہے،آئندہ کچھ سال میں کالجز کی صورتحال مزید بہتر ہو جائے گی،ٹیچرز کا پڑھائے بغیر پرموشن مانگنا مناسب نہیں،بہتر نتائج آنے پر اساتذہ کو لازمی پرموشن ملے گی۔

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی


loading...