ٹیسٹ سیریز کھیلنے سے انکار مگر پی ایس ایل سے پیار، بنگلہ دیش کے کتنے کرکٹرز پی ایس ایل کھیلیں گے؟ ایسی خبر آ گئی کہ آپ کیلئے یقین کرنا مشکل ہو جائے

ٹیسٹ سیریز کھیلنے سے انکار مگر پی ایس ایل سے پیار، بنگلہ دیش کے کتنے کرکٹرز ...
ٹیسٹ سیریز کھیلنے سے انکار مگر پی ایس ایل سے پیار، بنگلہ دیش کے کتنے کرکٹرز پی ایس ایل کھیلیں گے؟ ایسی خبر آ گئی کہ آپ کیلئے یقین کرنا مشکل ہو جائے

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے پاکستان میں ٹیسٹ اور ٹی 20 سیریز کھیلنے کے معاملے پر خاصے ناز نخرے دکھائے اور یہ معاملہ تاحال تذبذب کا شکار ہے اور اس حوالے سے حتمی اعلان ایک سے دو روز میں کئے جانے کا قوی امکان ہے۔

بی سی بی کی جانب سے پہلے ٹی 20 سیریز کھیلنے کا کہا گیا جبکہ یہ موقف بھی اپنایا گیا کہ بہت سے بنگلہ دیشی کھلاڑی بھی ٹیسٹ سیریز کھیلنے کیلئے پاکستان نہیں جانا چاہتے لیکن یہ جان کر آپ پر حیرت کا پہاڑ ٹوٹ پڑے گا کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پانچویں ایڈیشن کیلئے 23 بنگلہ دیشی کھلاڑیوں نے سائن اپ کر رکھا ہے اور دلچسپ بات یہ ہے کہ اس مرتبہ ایونٹ کے تمام میچز ہی پاکستان میں شیڈول ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل فائیو کیلئے سائن اپ کرنے والے 23 بنگلہ دیشی کھلاڑیوں میں سے ایک کھلاڑی نے یہ الزام بھی عائد کیا ہے کہ اس کے ایجنٹ نے مشاورت کئے بغیر ہی اس کا نام پی ایس ایل ڈرافٹ کیلئے بھیج دیا اور میری دستیابی کے حوالے سے بھی جاننے کی کوشش نہیں کی۔

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم نے رواں مہینے تین ٹی 20 اور دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کھیلنے کیلئے پاکستان کا دورہ کرنا تھا تاہم بی سی بی اس بات پر بضد ہے کہ وہ پہلے صرف ٹی 20 سیریز کھیلنے کیلئے ٹیم پاکستان بھیجیں گے جس کے بعد ٹیسٹ میچز کے بارے میں سوچا جائے گا اور ایسا صرف سیکیورٹی خدشات کے باعث ہے کیونکہ بہت سے بنگلہ دیشی کھلاڑی بھی تحفظات رکھتے ہیں۔

ٹیسٹ سیریز کھیلنے کیلئے پاکستان آنے سے انکاری بنگلہ دیشی کھلاڑی پی ایس ایل کے پانچویں ایڈیشن میں شرکت کیلئے پاکستان آنے کو تیار ہیں حالانکہ اگر واقعی انہیں سیکیورٹی کے حوالے سے تحفظات ہیں تو پھر پی ایس ایل میں شرکت کیلئے پاکستان کا دورہ کرنا سمجھ سے بالاتر ہے۔

مزید : کھیل


loading...