”عوامی رائے ہمارے خلاف، یہ کام نہ کیا تو سیاست ختم ہوجائیگی“ خواجہ آصف کی وارننگ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے رہنماخواجہ آصف نے کہاہے کہ میرے خلاف باتیں ہورہی ہیں اورمیں ان کا سامنا کرتا ہوں، بل کی غیرمشروط حمایت کافیصلہ لندن میں ہوا تھا مریم نواز سے مشاورت کے معاملہ پر بات نہیں کرناچاہتا ، عوامی رائے ہمارے خلاف ہے ،لوگ کیا سوچتے ہیں ،اس سے غافل ہوجائیں توسیاست ختم ہوجائیگی۔
اے آروائی نیوز کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ کبھی بھی پارٹی کی رائے کیخلاف کوئی کام نہیں کیا ، پارٹی نے جو فیصلہ کیا ، اس کے ساتھ کھڑا ہوں۔پارٹی سربراہ کے حکم کی تعمیل کی ہے ، اس کے ساتھ کھڑا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی ڈسپلن کی پابندی کی اور فیصلے پر کوئی افسوس نہیں ہے ، میں یہ نہیں جانتا کہ پالیسی کب بنی ، ہمیں صرف پیغام دیاگیا ،میں تفصیل میں نہیں جانا چاہتا کہ کس نے مخالفت کی اور کس نے حمایت کی، مایوسی اوراختلاف کے باوجود قیادت کا فیصلہ مانا گیا ؟انہوں نے کہاکہ جو پارٹی پر تنقید کررہے تھے ، وہ پانامہ کے وقت نواز شریف کے خلاف تھے،پارٹی میں ہمارے اختلافات موجودہیں اور میں ان سے انکار نہیں کررہا۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پرویز رشید کاکام ان کا اور پارٹی قیادت کامعاملہ ہے ۔ سیاسی کارکن کے طور پردیکھیں تو عوامی رائے ہمارے خلاف ہے ،لوگ کیا سوچتے ہیں ،اس سے غافل ہوجائیں توسیاست ختم ہوجائیگی۔ میں نے پارٹی سربراہ کے حکم کی تعمیل کی ہے اوراس کے ساتھ کھڑا ہوں۔میرے خلاف باتیں ہورہی ہیں اورمیں ان کا سامنا کرتا ہوں، بل کی غیرمشروط حمایت کافیصلہ لندن میں ہواتھا مریم نواز سے مشاورت کے معاملہ پر بات نہیں کرناچاہتا ۔