”میں پاکستان نہیں جاﺅں گا “ بنگلہ دیش کے کس کھلاڑی نے صاف انکار کر دیا، پہلا نام سامنے آ گیا

”میں پاکستان نہیں جاﺅں گا “ بنگلہ دیش کے کس کھلاڑی نے صاف انکار کر دیا، پہلا ...
”میں پاکستان نہیں جاﺅں گا “ بنگلہ دیش کے کس کھلاڑی نے صاف انکار کر دیا، پہلا نام سامنے آ گیا

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے پاکستان میں ٹیسٹ سیریز کھیلنے کے معاملے پر خاصے ناز نخرے دکھائے اور تاحال اس حوالے سے کوئی اعلان نہیں کیا گیا لبتہ ایک سے دو روز میں دورے سے متعلق اعلان کئے جانے کا قوی امکان ہے۔

بی سی بی کرکٹ بورڈ نے موقف اختیار کیا کہ بنگلہ دیش کے بہت سے کھلاڑی سیکیورٹی تحفظات کی بناءپر پاکستان میں ٹیسٹ سیریز کھیلنے کو تیار نہیں اور ہم بھی کسی کھلاڑی پر دباﺅ نہیں ڈالیں گے بلکہ اگر ہم اچھی ٹیم تشکیل دینے میں کامیاب ہو گئے توہی ٹی 20 سیریز کھیلنے کیلئے پاکستان آئیں گے۔

بنگلہ دیشی میڈیا میں بھی اس حوالے سے متضاد دعوﺅں کا سلسلہ جاری ہے اور ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بہت سے کھلاڑیوں نے واقعی پاکستان جانے سے انکار کر دیا ہے اور وہ اس حوالے سے بی سی بی کے صدر کو بھی آگاہ کر چکے ہیں اور اس حوالے سے سامنے آنے والا سب سے پہلا نام مشفیق الرحیم کا ہے۔

بنگلہ دیشی میڈیا کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز اور سابق کپتان مشفیق الرحیم نے بورڈ کو آگاہ کر دیا ہے کہ اگر ٹی 20 اور ٹیسٹ سیریز پاکستان میں ہوئی تو وہ اس میں شریک نہیں ہوں گے۔ تاہم ایک اور رپورٹ میں یہ دعویٰ بھی کیا گیا ہے کہ بنگلہ دیش کے اکثر کھلاڑی دورے کیلئے رضامندی ظاہر کریں گے جس کے بعد دورہ پاکستان کا اعلان کر دیا جائے گا۔

مزید : کھیل


loading...