ایران امریکہ کشیدگی ، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چینی اورایرانی سفیروں کی ملاقاتیں

ایران امریکہ کشیدگی ، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چینی اورایرانی سفیروں ...
ایران امریکہ کشیدگی ، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چینی اورایرانی سفیروں کی ملاقاتیں

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) آرمی چیف جنر ل قمر جاوید باجوہ سے چین اورایران کے سفیروں کی الگ الگ ملاقاتیں، ایران امریکہ کشیدگی اور خطے کی سکیورٹی صورتحال پرتبادلہ خیال کیاگیا ۔

آئی ایس پی آر سے جاری بیان کے مطابق پاکستان میں چینی سفیر مسٹر یاﺅ جنگ اور ایرانی سفیر سیدمحمد علی حسینی نے آرمی چیف جنر ل قمر جاویدباجوہ سے لگ الگ ملاقاتیں کیں۔ اس موقع پر علاقائی سکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا اور ایران امریکہ کشیدگی کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی ۔

اس سے قبل امریکی وزیردفاع نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو ٹیلی فون کرکے کہا کہ امریکہ تصادم کاخواہشمند نہیں ہے ۔ امریکی وزیردفاع نے کہاہے کہ ضرورت پڑی تو بھرپور جواب دیں گے۔دونوں رہنماﺅں نے مشرق وسطیٰ کی سکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ۔

اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاویدباجوہ نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ کشیدگی میں کمی ہو اور فریقین کشیدگی کم کریں اور روابط بڑھائیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہم حالات کومعمول پر لاناچاہتے ہیں۔

مزید : قومی