”جب سب نے سرخم کرنا ہے تو ن لیگ نے بھی کردیا“تجزیہ کار ثناءبچہ نے پیچیدہ نقطے کی وضاحت کردی

”جب سب نے سرخم کرنا ہے تو ن لیگ نے بھی کردیا“تجزیہ کار ثناءبچہ نے پیچیدہ ...
”جب سب نے سرخم کرنا ہے تو ن لیگ نے بھی کردیا“تجزیہ کار ثناءبچہ نے پیچیدہ نقطے کی وضاحت کردی

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)تجزیہ کار ثنا ءبچہ نے کہاہے کہ ن لیگ عتاب کاشکار رہی ہے اور بہت زیادہ چیزیں ایسی ہیں جو غیر جمہوری نہیں ہیں، ن لیگ کو قصور وار نہیں سمجھنا چاہئے جب سب نے سر خم کرناہے تو ن لیگ نے بھی سرخم کردیا ۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”آن دا فرنٹ“میں گفتگوکرتے ہوئے ثناءبچہ نے کہا کہ آرمی ترمیم ایکٹ پرقانونی سازی میں سب کا مفاد تھا ،اس لئے تمام سیاسی جماعتیں ایک پیج پر آگئیں۔ انہوں نے کہا کہ محمد حنیف کی کتاب کوہرجگہ سے اٹھایا گیا ہے حالانکہ وہ ایک صدارتی ایوارڈیافتہ ہیں ، اب وہ کہاں جاکر شکایت کریں؟

ثنا ءبچہ کاکہناتھا کہ سیاست بھی ایک امکانات کے فن کانام ہے ، اس وقت مسئلہ یہ ہے کہ ن لیگ عتاب کاشکار رہی ہے اور بہت زیادہ چیزیں ایسی ہیں جو غیر جمہوری نہیں ہیں۔انہوں نے کہاکہ ن لیگ کو قصور وار نہیں سمجھنا چاہئے جب سب نے سر خم کرناہے تو ن لیگ نے بھی سرخم کردیا ۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد