وفاق کا بی آئی ایس پی سے پیسے لینے والے افسران کیخلاف کا رروائی کیلئے چیف سیکرٹری بلوچستان کو مراسلہ

وفاق کا بی آئی ایس پی سے پیسے لینے والے افسران کیخلاف کا رروائی کیلئے چیف ...
وفاق کا بی آئی ایس پی سے پیسے لینے والے افسران کیخلاف کا رروائی کیلئے چیف سیکرٹری بلوچستان کو مراسلہ

  



کوئٹہ (آن لائن) وفاق نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت پیسے لینے والے افسران کے خلاف کا رروائی کے لئے چیف سیکرٹری بلوچستان کو مراسلہ ارسال کر دیا،گریڈ17 سے21 تک کے741 افسران کی جانب سے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقم وصول کی گئی ہے .

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے احساس پروگرام ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے چیف سیکرٹری بلوچستان فضیل اصغر کو مراسلہ ارسال کیا ہے کہ بلوچستان کے گریڈ17 سے21 تک ان 741 افسران کے خلاف کا رروائی عمل میں لائی جائے جو غیر قانونی طریقے سے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقم وصول کر تے رہے۔ واضح رہے کہ وفاقی وزیر فواد چوہدری کی جانب سے ایک ٹویٹ کیا گیا جس میں وفاقی وزیر کی جانب سے ملک بھر افسران کی جانب سے بینظیر انکم سپورٹ کے تحت رقم لینے کا انکشاف کیا گیا تھا جس میں بلوچستان کے741 افسران بھی شامل تھے ۔ٹویٹ کے بعد وفاقی حکومت کی جانب سے اس معاملے پر سختی سے نوٹس لیتے ہوئے تمام صوبوں کو ہدایت کی ہے کہ اس ضمن میں ملوث افسران کے خلاف کا رروائی عمل میں لائی جائے،اسی تناظر میں چیف سیکرٹری بلوچستان کو بھی مراسلہ ارسال کر دیا گیا ہے، جس کے بعد اب ان افسران کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مزید : علاقائی /بلوچستان /کوئٹہ


loading...