”ن لیگ کے ساتھ یہی ڈیل ہوئی ہے کہ حکومت کو پہلے کی طرح سپورٹ نہیں کیا جائیگا“سہیل وڑائچ کا تہلکہ خیز دعویٰ

”ن لیگ کے ساتھ یہی ڈیل ہوئی ہے کہ حکومت کو پہلے کی طرح سپورٹ نہیں کیا ...
”ن لیگ کے ساتھ یہی ڈیل ہوئی ہے کہ حکومت کو پہلے کی طرح سپورٹ نہیں کیا جائیگا“سہیل وڑائچ کا تہلکہ خیز دعویٰ

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کارسہیل وڑائچ نے کہا ہے کہ پہلے آرمی چیف کی توسیع ایک پارٹی نے کرنی تھی لیکن اب ساری پارلیمنٹ نے کی ہے ،اب آرمی چیف بھی ایک سیاسی جماعت کوسپورٹ دیتے ہوئے ہچکچائیں گے،ن لیگ کے ساتھ یہی ڈیل ہوئی ہے کہ موجودہ حکومت کو پہلے والی سپورٹ حاصل نہیں رہے گی ۔

جیونیوز کے پروگرام ”آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ“میں گفتگوکرتے ہوئے سہیل وڑائچ نے کہا کہ پہلے آرمی چیف کی توسیع ایک پارٹی نے کرنی تھی لیکن اب ساری پارلیمنٹ نے کی ہے ،اب آرمی چیف بھی ایک سیاسی جماعت کوسپورٹ دیتے ہوئے ہچکچائیں گے ، اس ترمیم سے سیاسی منظر نامہ بدل جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ ا س ترمیم سے اپوزیشن کے لئے سپس زیادہ ہوجائے گی اورحکومت کیلئے کم ہوجائیگی ۔

سہیل وڑائچ کا کہناتھا کہ آخر کیوں ن لیگ نے آرمی چیف کی غیر مشروط حمایت کی ہے ، ایک تو یہ ہوسکتا ہے کہ وہ ملک اور قوم کے ساتھ اتنے مخلص ہوں لیکن دوسری طرف ماضی تودیکھا جائے تو ایسا نہیں لگتا ۔انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں ن لیگ کے ساتھ یہی ڈیل ہوئی ہے کہ موجودہ حکومت کو پہلے والی سپورٹ حاصل نہیں رہے گی ۔انہوں نے کہا کہ حکومت کوچلنا چاہئے کیونکہ اگر حکومت کوہٹایا گیا اورکوئی عبوری حکومت لائی گئی تو وہ بھی اتنی آئیڈل نہیں ہوگی ۔ا س لئے حکومت کوبھی چاہئے کہ اپنی کارکردگی پر توجہ دے ۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد


loading...