”پاکستان کے پاس کچھ ایسے پتے ہیں جو کسی دوسرے۔۔۔“سابق وزیر خارجہ خورشید محمود قصوری نے ”گر“کی بات بتادی

”پاکستان کے پاس کچھ ایسے پتے ہیں جو کسی دوسرے۔۔۔“سابق وزیر خارجہ خورشید ...
”پاکستان کے پاس کچھ ایسے پتے ہیں جو کسی دوسرے۔۔۔“سابق وزیر خارجہ خورشید محمود قصوری نے ”گر“کی بات بتادی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیر خارجہ خورشیدمحمودقصوری نے کہاہے کہ ہمسائیگی میں جنگ ہوئی تو اس کا وبال ہم پر پڑے کیونکہ بدقسمتی سے ہم یہ ماضی میں دیکھ چکے ہیں،پاکستان کے پاس کچھ ایسے پتے ہیں ، وہ کسی اور ملک کے پاس نہیں ہیں، پاکستا ن کا خطے میں ایک سٹریٹیجک رول ہے ،اس لئے سوچ سمجھ کرپس پردہ رہ کر ہمیں اپنا کردار ادا کرنا ہے ۔
دنیانیوز کے پروگرام ”دنیا کامران خان کے ساتھ“میں گفتگو کرتے ہوئے خورشید محمود قصور ی نے کہا کہ ایران اورامریکہ جنگ کاسب سے زیادہ خمیازہ مسلمان ملک بھگتیں گے ،اس لئے ضروری ہے کہ تمام مسلمان ملک مل کر اپنے مسائل حل کریں ۔ انہوں نے کہا کہ امریکی اخبارات لکھ رہے ہیں کہ ایرانی جو مقاصدجنرل قاسم سلیمانی کے ہوتے ہوئے حاصل نہیں کرسکے ، وہ مقاصد ایران نے جنرل قاسم سلیمانی کی موت کے بعد حاصل کرلئے ہیں ۔
خورشید قصور ی کا کہناتھا کہ میری خواہش ہے کہ اقوام متحدہ اور یورپین یونین کو ایران امریکہ کشیدگی کم کرنے کیلئے کردارادا کرناچاہئے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کواس صورتحال میں اپنا مفاد دیکھناچاہئے ، کیونکہ ہمسائیگی میں جنگ ہوئی تو اس کا وبال ہم پر پڑے کیونکہ بدقسمتی سے ہم یہ ماضی میں دیکھ چکے ہیں،پاکستان کے پاس کچھ ایسے پتے ہیں ، وہ کسی اور ملک کے پاس نہیں ہیں، پاکستا ن کا خطے میں ایک سٹریٹیجک رول ہے ۔اس لئے سوچ سمجھ کرپس پردہ رہ کر ہمیں اپنا کردار ادا کرنا ہے ۔

مزید :

قومی -