” نقصان ہوابھی ہے تو امریکہ اس کوہضم کرنے کیلئے تیار ہے“دفاعی تجزیہ کار شہزاد چودھری نے ایرانی حملے کے بعدصورتحال کی وضاحت کردی

” نقصان ہوابھی ہے تو امریکہ اس کوہضم کرنے کیلئے تیار ہے“دفاعی تجزیہ کار ...
” نقصان ہوابھی ہے تو امریکہ اس کوہضم کرنے کیلئے تیار ہے“دفاعی تجزیہ کار شہزاد چودھری نے ایرانی حملے کے بعدصورتحال کی وضاحت کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) دفاعی تجزیہ کار ایئر مارشل(ر)شہزاد چودھری نے کہاہے کہ ٹرمپ کا بیان اس لئے بھی حقیقت پسندانہ ہے کہ اگر نقصان ہوابھی ہے تو امریکہ اس کوہضم کرنے کیلئے تیار ہے ۔
شہزاد چودھری نے کہاہے کہ موجودہ صورتحال ہے میں سوال یہ ہے کہ ایران اور امریکہ اب کیا عراق میں رہ کر ہی اپنے معاملات نمٹائیں گے ؟یامعاملات کواب اسی جگہ چھوڑ دیںگے یا ایک مکمل جنگ ہوگی ۔انہوں نے کہا کہ اگرایران اورامریکہ کے درمیان جنگ ہوئی تو اس کی گرمائش پاکستان میں بھی محسوس ہوگی ۔انہوں نے کہا کہ اگر سعودی عرب اور یواے ای بھی اس جنگ میں شامل ہوگئے تو پھر ہمارے لئے مزید مشکلا ت بڑھ جائیں گی ۔
شہزاد چودھری کا کہناتھا کہ ایران کے حملے امریکہ کیلئے سرپرائز نہیں تھے کیونکہ امریکی یہی توقع کررہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ ایران کبھی بھی ایسا قدم نہیں اٹھائے گا کہ جنگ اس کے گھر میں آجائے ۔ ان کاکہناتھاکہ امریکی صدر کے بیان کے بعد یہ ہم کہہ سکتے ہیں کہ معاملات کسی بڑی جنگ کی طرف نہیں جارہے ۔ٹرمپ کا بیان اس لئے  حقیقت پسندانہ ہے کہ اگر نقصان ہوابھی ہے تو امریکہ اس کوہضم کرنے کیلئے تیار ہے ۔

مزید :

قومی -