کوئٹہ میں گیس لیکج کے باعث دم گھٹنے سے ایک ہی خاندان کے 5افراد جاں بحق

کوئٹہ میں گیس لیکج کے باعث دم گھٹنے سے ایک ہی خاندان کے 5افراد جاں بحق
کوئٹہ میں گیس لیکج کے باعث دم گھٹنے سے ایک ہی خاندان کے 5افراد جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن ) ارباب کرم خان روڈ پر گھر میں گیس لیکج کے باعث دم گھٹنے سے 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔ نجی نیوز چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق کوئٹہ میں ارباب کرم خان روڈ پر گھر میں گیس لیکج کے باعث دم گھٹنے سے 5 افراد جاں بحق ہوگئے جن میں میاں بیوی اور تین بچے شامل ہیں۔لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جنہیں ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردیا جائے گا جب کہ گیس لیکج واقعے کی تحقیقات جاری ہے۔