وفاقی وزیر انسداد منشیات کا اینٹی نارکوٹکس فورس اکیڈمی کا دورہ

وفاقی وزیر انسداد منشیات کا اینٹی نارکوٹکس فورس اکیڈمی کا دورہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی وزیر برائے انسداد منشیات بریگیڈیئر (ریٹائرڈ) اعجازاحمد شاہ نے جمعرات کو اینٹی نارکوٹکس فورس اکیڈمی، اسلام آباد کا دورہ کیا۔ ڈائریکٹر جنرل اے این ایف میجر جنرل محمد عارف ملک، ہلال امتیاز (ملٹری) نے وفاقی وزیر کا استقبال کیا۔ کمانڈنٹ اے این ایف اکیڈمی بریگیڈیئر اختر علیم نے وفاقی وزیر کو اے این ایف اکیڈمی میں کروائے جانے والے کورسز اور دیگر تربیتی سرگرمیوں کے بارے میں آگاہ کیا۔ مزید برآں اے این ایف اکیڈمی کی توسیع کیلئے ہونے والے اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔وفاقی وزیر نے محدود افرادی قوت اور وسائل کے باوجود اے این ایف اکیڈمی کی کارکردگی کو سراہا۔ آخر میں وفاقی وزیر نے بتایا کہ وزارتِ انسداد منشیات ضروری قانون سازی بھی کر رہی ہے تاکہ معاشرے کو نشے کی لعنت سے مکمل پاک کیا جاسکے۔
وفاقی وزیر