ایس ڈی او سیٹھی ٹان کا  گرینڈ آپریشن، بجلی چور گرفتار

ایس ڈی او سیٹھی ٹان کا  گرینڈ آپریشن، بجلی چور گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
پشاور(سٹی رپورٹر)پشاورچیف ایگزیکٹیو پیسکو انجینئر جبار خان، ایس ای سرکل پشاور انجینئر فیصل شریف اور ایکسیئن پیسکو سٹی رورل ڈویژن انجینئر محمد جبرائیل کی خصوصی ہدایات پر ایس ڈی او پیسکو سیٹھی ٹان سب ڈویژن انجینئر محمد رضوان، لائن سپرنٹنڈنٹ عمیر ٓخان اور لائن سپرنٹنڈنٹ عطا للہ نے پولیس ٹیم کے ہمراہ سیٹھی ٹان، پخہ غلام، عبدللہ ٹان اور قاضی کلے میں بجلی چوروں کے خلاف آپریشن کیا۔ اس دوران عامر خان ولد اورنگزیب خان سکنہ سیٹھی ٹان، محسن علی ولد اکبر علی سکنہ پخہ غلام، سلمان نبی ولد نبی خان سکنہ سیٹھی ٹان، 
 ولد شکیل سکنہ سیٹھی ٹان، سجاد شاہ ولد محمد یاز سکنہ سیٹھی ٹان اور ذیشان ولد محمدا سماعیل سکنہ قاضی کلے کو بجلی چوری میں رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے ان کے خلاف ایف آئی آر درج کر دی گئی۔ چیف ایگزیکٹو پیکسو کی ہدایات کے تحت جاری آپریشن میں قاصی کلے کمبنگ مکمل کر لیا گیا ہے۔ اس موقع پر بجلی چوری کے خلاف جاری آپریشن میں شامل ٹیم نے ایک لاکھ روپے نقد ریکوری بھی کی۔ چیف ایگزیکٹو پیسکو اور دیگر افسران نے عملہ اور پولیس ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ بجلی چوری ایک لعنت ہے اور اس کے خاتمے تک یہ آپریشن جاری رہیں گے۔