بٹ خیلہ، سال رفتہ کے دوران جرائم اور قتل کی وارداتوں کی رپورٹ جاری 

بٹ خیلہ، سال رفتہ کے دوران جرائم اور قتل کی وارداتوں کی رپورٹ جاری 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بٹ خیلہ(بیورورپورٹ)سال2020ضلع مالاکنڈ69افرادقتل جرائم میں تھانہ درگئی سب سے اگے جس کے حدودمیں 25 افراد قتل ہوئے تھانہ مالاکنڈاورتھانہ اگرہ کے حدودمیں کوئی بھی قتل کاواقعہ رونمانہیں ہواکل درج شدہ مقدمات1789 گرفتاراشتہاری ملزمان119چرس 112859 گرام اور48کلاشنکوف برامدکرلیاہے۔دوسرے سال کے نسبت اس سال جرائم میں کافی حدتک کمی عوامی حلقوں کاڈپٹی کمشنر مالاکنڈریحان گل خٹک اورصوبیدارمیجرفریداللہ خان کوخراج تحسین۔تفصیلات کے مطابق  پورے خیبرپختونخوامیں ضلع مالاکنڈواحدضلع ہے جس میں مقامی  لیویز کے اہلکارپولیس کے ڈیوٹی سرانجام دیتی ہے سال2020میں ضلع مالاکنڈمیں کل 69افرادقتل ہوئے جس میں تھانہ درگئی کے حدودمیں 25سخاکوٹ 9بٹ خیلہ 6کوپر5پل چوکی2الاڈھنڈ5قلنگئی 3کوٹ2تھانہ5خار4پلئی 2قائداباد1جبکہ تھانہ مالاکنڈاورتھانہ اگرہ کے حدودمیں قتل کے واقعات رونمانہیں ہو ئے جبکہ دیگرواقعات میں ضلع مالاکنڈ قتل خطاء 2اقدام قتل 134ضرر57خودکشی 3سرقاعام /چوری102ڈکیتی13اغوائیگی 4اغواء برائے تاوان 1زنا11کارچوری 16دہشت گردی 3 واقعات ہوئے ہیں جبکہ مالاکنڈلیویزفور س نے مختلف کاروائیوں میں چرس112859گرام شراب589لیٹرافیوں 1397گرام ائس 1697گرام کلاشنکوٹ48پستول192بندوق 7کارتوس 2651بارود 1525کلوگرام برامدکرکے ملزمان کوگرفتارکرلیاہے جبکہ کل درج شدہ مقدمات 1789داخل عدالت 1590زیرتفتیش 199گرفتارملزمان 2876عدم گرفتار313ہیں یادرہے کہ دوسرے سالوں کی نسبت اس سال ضلع ملاکنڈمیں جرائم میں کافی حدتک کمی ائی ہے دریں اثناء علاقے کے سیاسی سماجی اورعوامی حلقوں نے مالاکنڈلیویز فور س کے کمانڈنٹ/ڈپٹی کمشنر ریحان گل خٹک صوبیداورمیجرفریداللہ خان کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے توقع ظاہرکی کہ وہ ائندہ کیلئے بھی جرائم پیشہ عناصرکے ساتھ سختی سے نمٹاجائیگا۔