ہیلتھ کئیر کمشن کی کارروائی کیخلاف کلینکس ڈی سیل کرنیکی استدعا مسترد 

 ہیلتھ کئیر کمشن کی کارروائی کیخلاف کلینکس ڈی سیل کرنیکی استدعا مسترد 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس مزمل اختر شبیرنے ہیلتھ کئیر کمشن کی جانب سے کلینکس سیل کرنے کے خلاف دائردرخواست پر کلینکس ڈی سیل کرنے کی استدعا مسترد کر تے ہوئے چیف آپریٹنگ آفیسر ہیلتھ کئیر کمشن کو درخواستوں پر قانون کے مطابق فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا۔ درخواست میں چیئرمین ہیلتھ کیئر کمیشن سمیت دیگر کو فریق بناتے ہوئے محمد پرویز وغیرہ کی درخواستوں پر سماعت شروع کی تودرخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ہیلتھ کیئر کمیشن نے غیر قانونی طور پر کلینکس سربمہر کر دیئے ہیں، بغیر نوٹس دئیے کارروائی کی گئی جو غیر قانونی،غیر آئینی ہے،فوری طور پر کلینک ڈی سیل کرنے کے احکامات جاری کئے جائیں۔عدالت نے کلینک ڈی سیل کرنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے کہا کہ چیف آپریٹنگ آفیسر قانون کے مطابق حکم جاری کریں،عدالت نے درخواست گزاروں کو 14 جنوری کو ہیلتھ کئیر کمیشن میں پیش ہونے کا حکم بھی دیاہے۔
کلینکس ڈی سیل