عوام کے مسائل کے حل کو ترجیح حاصل ہے،اشتیاق ارمڑ

عوام کے مسائل کے حل کو ترجیح حاصل ہے،اشتیاق ارمڑ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
پشاور(سٹاف رپورٹر)خیبرپختونخوا کے وزیر جنگلات اور ماحولیات اور جنگلی حیات اشتیاق ارمڑنے کہاہے کہ موجودہ حکومت عوام کے مسائل حل کرنے کے لیے پرعزم ہے اور صوبہ میں مفت علاج معالجے کی سہولت فراہم کرنا  پی ٹی آئی حکومت کا انقلابی اقدام ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاور میں اپنے حلقہ نیابت سے آئے ہوئے وفود سے ملاقات کے دوران کیا۔صوبائی وزیر نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت میرٹ اور شفافیت وقت پر یقین رکھتی ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق ملک کو کرپشن سے پاک کریں گے جبکہ عوام کو تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی ہماری ذمہ داری ہے۔پی ٹی آئی عوامی خدمت کی وجہ سے صوبے میں دوبارہ اقتدار میں آئی ہے اور عوام کے اعتماد پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کرے گی۔انہوں نے کہا کہ پی کے 69 میں ترقیاتی منصوبے بتدریج مکمل کیے جائیں گے۔جن میں صحت و تعلیم،صفائی ستھرائی،آبنوشی،سڑکوں کی بحالی و مرمت اور بجلی کی ترسیل کے دیگر منصوبے شامل ہیں اور ان کی تکمیل سے غریب لوگوں کی زندگی میں تبدیلی رونما ہوگی۔