پولیس اہلکاروں کیلئے کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے ترنیتی فائرنگ کا انعقاد 

پولیس اہلکاروں کیلئے کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے ترنیتی فائرنگ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(کرائم رپورٹر) پشاور پولیس نے  پشاور ہائی کورٹ میں تعینات پولیس اہلکاروں کو کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے ملک سعد شہید پولیس لائن میں خصوصی ورکشاپ اورتربیتی فائرنگ کا انعقادکیا خصوصی ٹریننگ میں آر آر ایف اور اے ٹی ایس ٹیم کے کمانڈوز نے ہائی کورٹ میں تعینات پولیس اہلکاروں کو ٹریننگ دی، خصوصی ٹریننگ اورتربیتی فائرنگ کا مقصد ہائی کورٹ میں کسی بھی ہنگامی صورتحال کو بروقت کنٹرول کرنے کے ساتھ ساتھ پولیس کے استعداد کار کو بڑھانا بھی مقصود تھاتفصیلا ت کے مطابق گزشتہ روز کیپٹل سٹی پولیس آفیسر پشاور عباس احسن کی خصوصی ہدایت پر ایس ایس پی آپریشن منصور آمان کی نگرانی میں پشاور ہائی کورٹ میں ناخوشگوار واقعہ اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ملک سعد شہید پولیس لائن میں خصوصی ٹریننگ اورتربیتی فائرنگ کا انعقاد کیا گیا، خصوصی ٹریننگ اورتربیتی فائرنگ میں آر آر ایف اور اے ٹی ایس ٹیم  کے کمانڈوز نے ہائی کورٹ میں تعینات  جوانوں کو خصوصی ٹریننگ دی اورتربیتی فائرنگ کرایی جس کے دوران کسی بھی ہنگامی حالات کو کنٹرول کرنے کے حوالے سے خصوصی مشق بھی کی۔