ڈسٹرکٹ پریس کلب باڑہ میں اسلامک ریلیف پاکستان کے تعاون سے  آگاہی ورکشاپ

 ڈسٹرکٹ پریس کلب باڑہ میں اسلامک ریلیف پاکستان کے تعاون سے  آگاہی ورکشاپ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
باڑہ (نمائندہ  پاکستان) ڈسٹرکٹ پریس کلب باڑہ میں اسلامک ریلیف پاکستان کے تعاون سے تعلیم کے حصول بارے اگاہی ورکشاپ منعقد کیا گیا۔ پروگرام میں پریس کلب کے ممبران اور اسلامک ریلیف کے سٹاف نے شرکت کی اور ضلع خیبر بالخصوص باڑہ میں پرائمری تعلیم کے حصول میں بچیوں اور معذور بچوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے بارے تجاویز پیش کی گئی۔ اس موقع پر صحافیوں نے ایکٹیویٹی کے ذریعے باڑہ میں تباہ شدہ تعلیمی ادارے اور انکی دوبارہ تعمیر، اپگریڈیشن اور نئے بنائے جانے والے اداروں اور ان میں سہولیات پر تجاویز پیش کی۔ اس موقع پراسلامک ریلیف پاکستان کے ایریا مینیجر حسین عالم اعوان، پروگرام کو ارڈینیٹر وسیم خان نے ڈسٹرکٹ پریس کلب باڑہ کے صحافیوں کے کردار کو سراہا اور علاقے کی ترقی میں انکے کردار کی تعریف کی۔