ملک میں بڑھتی ہوئی ترقی چوروں کو پسندنہیں، انکے اتحادکے دن گنے جاچکے، عمرایوب 

  ملک میں بڑھتی ہوئی ترقی چوروں کو پسندنہیں، انکے اتحادکے دن گنے جاچکے، ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


میانوالی (آن لائن) ہماری حکومت نے آتے ہی ملک کو اندھیروں سے نکال کے روشنیوں میں بدل دیا انڈسٹری کا پہیہ ٹریک پہ چڑھا دیا بڑے شہروں کی پاور لومز کاٹن ملز فیبرکس اور دیگر بند کارخانے و فیکٹریاں چالو ہو گئیں اور روزگار کے دروازے عوام پر دوبارہ کھل گئے باہر جانے والے مل فیکٹری مالکان دوبارہ وطن واپس آگئے ملک میں بڑھتی ہوئی ترقی چوروں کو پسند نہ آئی اور سب مل کر حکومت کیخلاف اکٹھے ہو گئے ہیں مگر ان کے اتحاد کے بھی دن گنے جا چکے ہیں ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر پانی و بجلی عمر ایوب نے میانوالی میں وزیرا عظم پاکستان عمران خان کی ہدایت پر موسیٰ خیل میں 66 کے وی گرڈ کے افتتاح کے موقع پر حاضرین سے کیا انہوں نے پو دا بھی لگا یا ان کی آمد پر وزیرا عظم کے کوا رڈی نیٹر احمد خا ن نیازی، سیکرٹری جنر ل شما لی پنجاب امیر خان سوانسی نے ان کا استقبال کیا جبکہ فیسکو کے اعلیٰ افسران ایس ای انجینئر محمد اکر م سیال، چیف انجینئر بشیر احمد شیخ، ایکسئن شیراز شیخ میانوالی نے وفاقی وزیر کو گرڈ سٹیشن موسیٰ خیل اور دیگر ٹرانسمیشن لائینوں کی بریفنگ دیتے ہو ئے تفصیل سے آگا ہ کیا۔وفاقی وزیر بجلی و پا نی نے مزید میڈیا کے نمائندگا ن کو بتا یا کہ بجلی کے گرڈ سٹیشن کا یہاں کے لوگوں کا دیر ینہ مطالبہ تھا وولٹیج کی کمی کے باعث لوگ بجلی سے محروم تھے۔
عمر ایوب