ہزار ہ برادری کے قتل،مندر گرانے کے واقعات حکومت اور سکیورٹی اداروں کی ناکامی، لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن 

ہزار ہ برادری کے قتل،مندر گرانے کے واقعات حکومت اور سکیورٹی اداروں کی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے ہزارہ برداری کے قتل اور کرک میں مندر گرانے کے واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ ہزارہ برداری کی ہر ممکن مدد کی جائے، اقلیتوں کے تحفظ کے لئے ٹھوس اقدامات کیے جائیں، ہزارہ برداری کے قتل اور مندر گرانے کے واقعات میں ملوث ملزموں کو قرار واقعی سزا دی جائے۔لاہور ہائیکورٹ بار ایسوی ایشن کے صدرچودھری طاہر نصر اللہ وڑائچ، نائب صدربیرسٹر چودھری سعیدحسین ناگرہ، سیکرٹری بیرسٹر ہارون دوگل اور فنانس سیکرٹری نے اپنے مشترکہ بیان میں بلوچستان میں ہزارہ برادری سے تعلق رکھنے والے کان کنوں کے بہیمانہ قتل اور کے پی کے کے ضلع کرک میں مندر کومسمارکرنے کے واقعات پر شدید غم و غصہ کا اظہار کیاہے، انہوں نے اپنے مذمتی بیان میں دونوں واقعات پاکستان کو بدنام کرنے کی انتہائی گھناؤنی سازش قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہزارہ کمیونٹی کے لوگ شہدا ء کی لاشیں رکھ کر حصول انصاف کے لئے کھلے آسمان تلے بیٹھے ہیں، دہشت گردی کے دونوں واقعات حکومت اور سیکورٹی اداروں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہیں اور مذکورہ واقعات قوم تقسیم کرنے کی سازش  ہیں۔
لاہور ہائیکورٹ بار

مزید :

صفحہ آخر -