لاہور بار انتخابات،امیدواروں سے فیس وصولی کیخلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر

  لاہور بار انتخابات،امیدواروں سے فیس وصولی کیخلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور بار ایسوسی ایشن کے انتخابات کے لئے امیدواروں سے فیسوں کی وصولی کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کردی گئی ہے،یہ انٹراکورٹ اپیل لاہور بار کے الیکشن میں سیکرٹری کی امیدوار سید عظمی بخاری ایڈووکیٹ نے دائر کی ہے جس میں پنجاب بار کونسل، لاہور بار ایسوسی ایشن کی کابینہ اور الیکشن بورڈ کو فریق بنایا گیا ہے۔پنجاب بار کونسل نے امیدواروں سے فیسوں کی وصولی اور دیگر قانونی تقاضے پورے کرنے کی درخواست پر کوئی داد رسی نہیں کی،الیکشن بورڈ کے ممبران کی نامزدگی کیلئے کوئی جنرل ہاؤس میٹنگ کا انعقاد نہیں کیا گیاجبکہ لاہور بار ایسوسی ایشن کے اکاؤنٹس سے سالانہ اخراجات کی کوئی رپورٹ بھی شائع نہیں کی گئی، ایسے میں الیکشن بورڈ کے موجودہ چیئرمین کی موجودگی میں لاہور بار ایسوسی ایشن کے انتخابات شفاف انداز میں نہیں ہو سکتے۔عدالت سے استدعاہے کہ لاہور بار ایسوسی ایشن کی کابینہ اور الیکشن بورڈ کو فوری طور پر تحلیل کیا جائے،درخواست میں مزید استدعا کی گئی ہے کہ لاہور بار کے انتخابات کے لئے عبوری کابینہ تشکیل دے کر انتخابات کا شیڈول جاری کیا جائے۔
لاہور بار انتخابات

مزید :

صفحہ آخر -