جلو پارک میں پٹرول اور ٹکٹوں کی  خرد برد کیخلاف درخواست پر ڈی جی پی ایچ اے سے رپورٹ طلب

   جلو پارک میں پٹرول اور ٹکٹوں کی  خرد برد کیخلاف درخواست پر ڈی جی پی ایچ اے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے جلو پارک میں پٹرول اور ٹکٹوں کی خورد برد کے خلاف دائر درخواست پر ڈی جی پی ایچ اے سے آئندہ سماعت پررپورٹ طلب کرلی ہے۔مسٹرجسٹس مزمل اختر شبیر کے روبرودرخواست گزارنازنین سحر نے موقف اختیار کیاکہ جلو پارک میں بڑے پیمانے پر پیٹرول اور ٹکٹوں کی خرد برد جاری ہے،انتظامیہ ذمہ داروں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کررہی، ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کاحکم دیاجائے۔
 جلو پارک

مزید :

صفحہ آخر -