ڈکیتی وچوری کی وارداتیں، شہری لاکھوں کے مال وزر سے محروم 

ڈکیتی وچوری کی وارداتیں، شہری لاکھوں کے مال وزر سے محروم 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر) شہر میں ڈکیتی چوری کی مختلف وارداتوں کے دوران لاکھوں روپے مالیت کا سامان لو ٹ گیا۔نواب ٹاون کے علاقے میں دن دیہاڑے  47لاکھ روپے لوٹ لیے گئے جبکہ صوبائی دارالحکومت میں مختلف مقامات پر  دیگر ڈکیتی،چوری اور راہزنی کے وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کی نقدی،زیوارات اور قیمتی اشیا سے محروم کر دیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ نواب ٹاؤن کے علاقے میں دن دیہاڑے ڈکیتی واردات کے دوران چار ڈاکو دن دیہاڑے شہری تیمور ظفرسے گن پوائنٹ پر 47 لاکھ کیش لوٹ کر فرار ہو گئے شہری تیمور گلبرگ میزان بینک سے رقم نکلو کر گھر ویلنشا جا رہا تھا کہ ویلنشا شانو بابا چوک کے قریب ڈاکو نے لوٹ لیا متاثرہ شہری کا کہنا ہے کہ پولیس فوری کال کرنے پر 20 منٹ تاخیر سے پہنچی جبکہ شادمان کے علاقے میں موٹر سائیکل سوار ڈاکو  احسن اور فیملی سے 2لاکھ 50ہزار کی نقدی و زیوارات۔ شفیق آباد کے علاقے سے بابر اور فیملی سے 2لاکھ 15کی نقدی و زیوارات۔ ہنجروال سے موٹر سائیکل سوار ڈاکو گن پوائنٹ پر فیاض سے 75 ہزار۔گلشن راوی  سے عمار  سے گن پوائنٹ پر 20ہزار نقدی موبائل فون اور قلعہ گجر سنگھ سے گن پوائنٹ پر اکرم سے 60ہزار نقدی اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہوگئے جبکہ نامعلوم چور سول لائن اور نشتر کالونی  سے گاڑیاں جبکہ سمن آباد۔شالیمار اور اکبری گیٹ سے موٹر سائیکلیں چوری کر کے فرار ہو گئے۔

مزید :

علاقائی -