پمپ ایکشن سمیت سیشن کورٹ میں داخلے کی کوشش میں مشکوک شخص گرفتار 

پمپ ایکشن سمیت سیشن کورٹ میں داخلے کی کوشش میں مشکوک شخص گرفتار 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار) سیشن کورٹ میں ڈیوٹی پرتعینات پولیس اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ایک شخص کواسلحہ سمیت اندرداخل ہوتے ہوئے گرفتارکرلیا، سیکورٹی انچارچ مبشر اعوان نے کہاہے ملزم زبور خان نامی شخص ایک خاتون کے ہمراہ سیشن عدالت میں داخل ہو رہا تھاجس کو پمپ ایکشن سمیت گرفتار کیا گیاہے۔ ملزم سیشن عدالت میں بابا گراونڈ گیٹ کی جانب سے داخل ہو رہا تھاتاہم گیٹ پر تلاشی کے دوران اسے حراست میں لیاگیاہے،ملزم نے پمپ ایکشن اور چار کارتوس جیکٹ اور شال کے نیچے چھپا رکھے تھے اگر مسلحہ شخص سیشن عدالت میں پولیس کو جھانسہ دے کر داخل ہونے میں کامیاب ہو جاتا تو بڑا سانحہ پیش آ سکتا تھا،ملزم کو مزیدتفتیش ے لئے تھانہ اسلام پورہ منتقل کر دیا گیاہے۔
گرفتار

مزید :

علاقائی -