پنجاب یوتھ فیسٹیول سکینڈل،نیب پراسیکیوٹر سے رپورٹ طلب 

  پنجاب یوتھ فیسٹیول سکینڈل،نیب پراسیکیوٹر سے رپورٹ طلب 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت نے پنجاب یوتھ فیسٹیول سکینڈل میں نیب پراسیکیوٹر سے سپلیمنٹری ریفرنس متعلق رپورٹ آئندہ سماعت پرطلب کر لی ہے،احتساب عدالت میں پنجاب یوتھ فیسٹیول کیس میں ملوث سابق ڈی جی سپورٹس عثمان انور سمیت دیگر ملزمان پیش ہوئے،عدالت نے تین ملزمان طارق وٹو، ولائیت علی شاہ اور ظہور احمد کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید 22 جنوری تک توسیع کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر نیب پراسیکیوٹر سے سپلیمنٹری ریفرنس متعلق رپورٹ طلب کر لی ہے،نیب پراسیکیوٹر کے مطابق ملزمان پر پنجاب یوتھ فیسٹیول میں خلاف ضابطہ ٹھیکوں کے راستے لاکھوں روپے بٹورنے کا الزام ہے،یوتھ فیسٹول میں پیپرا رولز کی سنگین خلاف ورزی ہوئی، ایسی کمپنیوں کو ٹھیکے دیے گئے جو رجسٹرڈ ہی نہیں،یوتھ فیسٹول میں سنگین نوعیت کی بے قاعدگیاں اور کرپشن ہوئی،کرپشن کی وجہ سے قومی خزانے کو 200ملین روپے کا نقصان پہنچا۔
رپورٹ طلب

مزید :

علاقائی -