پنجاب پبلک سروس کمیشن کے پیپرز لیک کے ملزم کی فوری ضمانت منظور

پنجاب پبلک سروس کمیشن کے پیپرز لیک کے ملزم کی فوری ضمانت منظور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(نامہ نگار)اینٹی کرپشن عدالت کے جج صہیب احمد رومی نے پنجاب پبلک سروس کمیشن کے پیپرز لیک کرنے میں ملوث ملزم محمد عباس کی 18 جنوری تک عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے پولیس کو اسے گرفتار کرنے سے روک دیاہے،کیس کی سماعت شروع ہوئی تو ملزم کے وکیل نے موقف اختیارکیا کہ اینٹی کرپشن نے بے بنیاد الزام عائد کیاہے،ان پیپرز لیک ہونے کی اصل وجہ چیئر مین پنجاب پبلک سروس کمیشن خود ہیں،ڈر ہے کہ اینٹی کرپشن گرفتار کر لے گی،ان کا موکل شامل تفتیش ہونا چاہتا ہے۔محکمہ اینٹی کرپشن کے مطابق شریک ملزمان سے پی پی ایس سی کے 7پیپرز لیک کرنے کا انکشاف ہواہے، ملزمان نے مبینہ طورپی پی ایس کے پرچے لیک کئے اورپاسورڈ لگا کر متعدد امیدواروں کے رزلٹ بھی تبدیل کئے۔
ضمانت منظور

مزید :

علاقائی -