دہشتگردی کے 5ملزموں کو 16 جنوری تک جیل بھجوادیا گیا

دہشتگردی کے 5ملزموں کو 16 جنوری تک جیل بھجوادیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار) انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹرنے سرکاری عمارتوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنانے کے مقدمہ میں ملوث 5ملزمان کے مزید 16 جنوری تک جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کرتے ہوئے جیل بھجوادیاہے،عدالت نے تفتیشی افسر کو آئندہ سماعت پر مقدمہ چالان مکمل کرکے عدالت میں پیش کرنے کاحکم بھی دیاہے،ملزمان میں سمر قند, عبدالرحمن, عمران,وزیر گل اور عصمت اللہ شامل ہیں،کیس کی سماعت شروع ہوئی توسی ٹی ڈی نے پانچ ملزمان کو چودہ دن کے جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے پر عدالت پیش کیا، تفتیشی افسر کی جانب سے نامکمل چالان عدالت میں پیش کیا گیا جس پر فاضل جج نے برہمی کااظہارکیا،تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایاکہ ملزمان سے بارودی مواد،اسلحہ اور غیر ملکی کرنسی برآمد کی گئی ہے۔
، ملزمان سول سیکریٹریٹ سمیت دیگر اہم عمارتوں کو نشانہ بنانا چاہتے تھے،گزشتہ روزملزمان کو سخت سیکورٹی کے ساتھ بکتر بند گاڑی میں پیش کیا گیا۔
جیل روانہ 

مزید :

علاقائی -