پاکستان کا نام دنیا میں روشن کرنا مقصد ہے، شوٹر منہال

پاکستان کا نام دنیا میں روشن کرنا مقصد ہے، شوٹر منہال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(افضل افتخار)پاکستان کی نامور ویمن شوٹر منہال سہیل نے کہا کہ  پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کرنامیرا مقصد ہے اور میری کوشش ہے کہ میں عمدہ پرفارمنس کا مظاہرہ کروں جس کے لئے بھرپور محنت کررہی ہوں منہال نے کہا کہ شوٹنگ کا کھیل پوری دنیا کی طرح پاکستان میں بھی تیزی سے مقبول ہورہا ہے اور بلاشبہ اس کھیل میں ویمنز کھلاڑیوں کا بہت ٹیلنٹ ہے جس کو منظر عام پرلانے کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں بس ضرورت اس بات کی ہے کہ حکومت بھی اس کھیل کی ترقی کے لئے اپنا کردا ر ادا کرے منہال نے کہا کہ کامن ویلتھ گیمز میں عمدہ پرفارمنس یادگار ہے اسی طرح سے مستقبل میں ہونے والے ایونٹس میں بھی عمدہ پرفارمنس سے ملک کا نام روشن کرنے کی کوشش کروں گی منہال نے کہا کہ یہ ایک مشکل کھیل ہے۔