پاکستان کپ کرکٹ ٹورنامنٹ آج شروع 

  پاکستان کپ کرکٹ ٹورنامنٹ آج شروع 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)کے زیر اہتمام پاکستان کپ آج سے شہر قائد میں 3مختلف وینیوز پر شروع ہو گا،ٹورنامنٹ میں 31جنوری تک  مجموعی طور پر 33 میچز کھیلے جائیں  گئے،33 میچز پر مشتمل ٹورنامنٹ ڈبل لیگ کی بنیاد پر کھیلا جائے گا۔ میچز کراچی کے تین وینیوز این بی پی اسپورٹس کمپلیکس، اسٹیٹ بنک اسٹیڈیم اور یوبی ایل اسپورٹس کمپلیکس میں کھیلے جائیں گے۔ اسٹیٹ بنک اسٹیڈیم 29 اور 30 جنوری کو سیمی فائنلز اور 31 جنوری کو فائنل کی میزبانی کرے گا۔ٹورنامنٹ کے پہلے روز3میچز کھیلے جائیں گئے جن میں  یو بی ایل سپورٹس کمپلیکس میں بلوچستان  اور ناردرن،سٹیٹ بینک سٹیڈیم پر سندھ اور ساؤتھ پنجاب جبکہ نیشنل بینک سپورٹس کمپلیکس  گراؤنڈپر خیبر پختونخوا اور سنٹرل پنجاب کی ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی۔بال بائی بال ڈومیسٹک کرکٹ  ایکشن  کو فینز تک براہ راست  پہنچانے کی پالیسی کو برقرار رکھتے ہوئیپاکستان کپ کے 10 گروپ اور تین ناک آؤٹ میچز کو براڈ کاسٹ کیا جائے گا۔