افغان امن مذاکرات، دوسرے دور کا آغاز9جنوری سے ہو گا

  افغان امن مذاکرات، دوسرے دور کا آغاز9جنوری سے ہو گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


دوحہ(آئی این پی)خلیجی عرب ریاست قطر کے دارالحکومت دوحہ میں کابل حکومت اور افغان طالبان کے نمائندوں کے مابین امن مذاکرات کا اگلا باقاعدہ دور نو جنوری ہفتے کے روز شروع ہو گا۔ یہ فیصلہ اطراف کے مذاکراتی مندوبین کے مابین دوحہ میں ہونے والی ابتدائی مکالمت میں کیا گیا۔ اس امر کی افغان حکومت اور طالبان دونوں کے نمائندوں نے تصدیق کر دی ہے۔ انٹرا افغان ڈائیلاگ کہلانے والی یہ بات چیت ایک ایسے وقت پر بحال ہو رہی ہے، جب امریکا کی طرف سے اسی مہینے افغانستان سے مزید فوجی دستے واپس بلانے کی تیاریاں جاری ہیں۔ امریکا اور طالبان کے مابین امن معاہدہ گزشتہ برس طے پایا تھا۔
افغان امن مذاکرات

مزید :

صفحہ آخر -