ریلوے اور کے پی ٹی ملکر ملک میں معاشی انقلاب لاسکتے ہیں، اعظم سواتی

    ریلوے اور کے پی ٹی ملکر ملک میں معاشی انقلاب لاسکتے ہیں، اعظم سواتی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (این این آئی)وفاقی وزیر ریلوے اعظم خان سواتی نے جمعرات کی صبح کراچی پورٹ ٹرسٹ کا دورہ کیا جہاں ان کو تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ وزیر ریلوے کو بتایا گیا کہ اگر وزیر مینشن میں مارشلنگ یارڈ قائم کیا جائے تو اس کے بے انتہا فوائد سامنے آئیں گے۔ مارشلنگ یارڈ کے قیام سے ریلوے فریٹ سروس میں نہ صرف ایک انقلاب آئے گا بلکہ شہر سے کنٹینر ٹریفک ختم ہو جائیگی۔ میٹنگ کے دوران وزیر ریلوے کو کے پی ٹی ریل نیٹ ورک جو کہ 33 کلومیٹر پر مبنی ہے کہ بارے میں تفصیلات بھی دی گئیں۔ اس موقع پر وزیر ریلوے نے کہا کہ ریلوے اور کے پی ٹی مل کر اس ملک میں معاشی انقلاب لاسکتے ہیں۔بعدازاں انہوں نے وزیر مینشن سٹیشن اور ساؤتھ ایشیا پیسیفک ٹرمینل کا دورہ بھی کیا۔  وفاقی وزیر ریلوے کو ایس اے پی ٹی میں ایک شیلڈ بھی دی گئی۔وزیر ریلوے کے ہمراہ سی ای او ریلوے نثار میمن اور اعلیٰ افسران ساتھ تھے۔
 اعظم سواتی

مزید :

صفحہ آخر -