کراچی،سیشن کورٹ نے عزیر بلوچ کو 3 مقدمات میں بری کردیا 

 کراچی،سیشن کورٹ نے عزیر بلوچ کو 3 مقدمات میں بری کردیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 کراچی(آئی این پی) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت نے عزیر بلوچ کو تین مقدمات میں بری کردیا،استغاثہ عزیر بلوچ کیخلاف الزامات ثابت کرضنے میں ناکام رہا، عدالت نے پولیس مقابلہ، اقدام قتل اور ہنگامہ آرائی کے تین مقدمات میں بری کیا ہے، میڈیا کے مطابق مذکورہ مقدمے میں شریک ملزمان ان مقدمات میں پہلے ہی بری ہوچکے ہیں، عدالت نے ریمارکس دیئے پراسیکیوشن ملزم کیخلاف گواہ  پیش کرنے میں ناکام ہوئی، شواہد کے بغیر ملزم کو سزا نہیں دے سکتی،عدالت نے حکم دیا کہ ملزم کسی اور کیس میں نامزد نہ ہو تو جیل سے رہا کیا جائے۔
عزیر بلوچ 

مزید :

صفحہ آخر -