نو منتخب چیئرمین رویت ہلال کمیٹی کووزارت سائنس کی بریفنگ 

  نو منتخب چیئرمین رویت ہلال کمیٹی کووزارت سائنس کی بریفنگ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد (این این آئی)وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی جانب سے نو منتخب چیئرمین روئت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر کو سائنسی اعتبار سے چاند کی رویت اور وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی اس ضمن میں کاوشوں پر بریفنگ دی گئی۔ وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری بھی بریفنگ میں موجود تھے۔وفاقی وزیر فواد چوہدری نے چیئرمین عبدالخبیر کو چاند کی روئت کے سلسلے میں وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ہم رویت  ہلال کمیٹی کی قیادت نہیں بلکہ اس کی معاونت کرنے کے خواہاں ہیں تاکہ سائنس کی مدد سے چاند کی رویت کے حوالے سے اتفاق رائے پیدا کیا جاسکے۔ سائنس سے استفاذہ کرنے والی اقوام ہی ترقی کی منزلیں طے کرتی چلی جارہی ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اسلام اور سائنس متضاد نہیں بلکہ اسلام میں علم کو حاصل اہمیت ہی اسے دوسرے مذاہب سے ممتاز کرتا ہے۔مولانا عبدالخبیر کا کہنا تھا کہ ہم شریعت کی حدود میں رہتے ہوئے سائنسی علوم سے استفادہ کرینگے۔
  ہلال کمیٹی 

مزید :

صفحہ آخر -