پنجا ب گروپ آف کالجز سرگودہا کی طالبات کا اعزاز

پنجا ب گروپ آف کالجز سرگودہا کی طالبات کا اعزاز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(پ ر)یونیورسٹی آف سرگودھا نے گذشتہ دنوں بی اے، بی ایس سی سالانہ امتحانات 2020ء کے نتائج کا اعلان کر دیاجس کے مطابق پنجاب گروپ آف کالجز کی طالبات نے پہلی تین پوزیشنز اپنے نام کیں۔پنجاب کالج کی ہو نہار طالبہ ثناء رحمان نے بی اے، بی ایس سی میں مجموعی طورپر پہلی پوزیشن کی۔ بی ایس سی نتائج  میں ثناء رحمان  664/800 نمبروں کے ساتھ پہلی، جمیلہ ملک  646/800 نمبرز لے کر دوسری اور بشری ظفر  642/800 نمبروں کے ساتھ تیسری پوزیشن کی حقدار قرار پائیں۔یونیورسٹی آف سرگودھا کی جانب سے گزشتہ روز با ضابطہ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈاکٹر اشتیاق احمد، وی سی یونیورسٹی آف سرگودھا نے پو زیشن ہولڈرز کو مبارکباد دی اور نقد انعامات، اعزازی شیلڈز اور میرٹ سرٹیفیکیٹس سے نوازا۔ان بہترین نتائج پر پنجاب کالج انتظامیہ، اساتذہ اور طلباء و طالبات نے پو زیشن ہولڈرز کو مبارکباد دی علاوہ ازیں پنجاب کالج انتظامیہ، اساتذہ اور طلباء و طالبات نے بھی پو زیشن ہولڈرز کو مبارکباد دی جبکہ پو زیشن ہولڈرز نے ان شاندار کامیابیوں کو اللہ کے کر م، اپنی محنت، اساتذہ کی بہترین رہنمائی اور والدین کی دعاؤں کا ثمر قرار دیا۔