اینٹی کرپشن کی بڑی کارروائی، ٹی ایچ کیو کروڑ پکا کے ایم ایس سمیت 6افراد گرفتار

  اینٹی کرپشن کی بڑی کارروائی، ٹی ایچ کیو کروڑ پکا کے ایم ایس سمیت 6افراد ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سپیشل رپورٹر)اینٹی کرپشن کی بڑی کارراوئی، ایم ایس سمیت6 افراد گرفتار کر لیے۔ ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب کے مطابق ملزمان نے ایم ایس کی ملی بھگت سے ادویات کی خرید و فروخت اور دیگر ہیڈز سے لاکھوں روپے کی خْرد برد کی۔تفصیلات کے مطابق ٹی ایچ کیو ہسپتال کروڑ پکا کے ایم ایس ڈاکٹر افتخار، پرچیز آفیسر محمد واجد، فنانس آفیسر ذوالقرنین احمد سمیت6 افراد کو گرفتار کیا ہے۔ ملزمان نے ادویات کی خریداری سمیت دیگر ہیڈز سے سرکاری خزانے کو 62 لاکھ سے زائد کا نقصان پہنچایا۔ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب نے کہا کہ ایم ایس ڈاکٹر افتخار غیر قانونی طور پر نان پریکٹسنگ الاؤنس بھی لیتے رہے، دریں اثنا ملزمان میں جونئیر کلرک اعجاز احمد، وارڈ بوائے اور الحق میڈیکل سٹور کا نمائندہ بھی شامل ہے۔ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب نے کہا کہ صوبے بھر میں کرپٹ عناصر کیخلاف بلا امتیاز کاروائیاں جاری ہیں۔
اینٹی کرپشن 

مزید :

صفحہ آخر -