کاہنہ میں تجاوزات کے خلافآپریشن،سماجی حلقوں کا اظہا ر مسرت

کاہنہ میں تجاوزات کے خلافآپریشن،سماجی حلقوں کا اظہا ر مسرت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
کاہنہ(نامہ نگار) مین فیروز پور روڈ، کاہنہ و گردو نواح میں ناجائز تجاوزات کرنے والوں کیخلاف گرینڈ آپریشن۔چیف کارپوریشن آفیسر میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہورحافظ شوکت علی نے عوامی شکایات پر کاہنہ بازار کا وزٹ کیا،حافظ شوکت علی چیف کارپوریشن آفیسر نے میٹروپولیٹن افسران ریگولیشن زبیر وٹو کوکا ہنہ مین روڈ سے تجاوزات کے فوری خاتمہ کی ہدایت کی۔ ڈپٹی ایم او آر صغیر بھٹی نے روڈ پر پڑا سامان قبضے میں لیکر سٹور میں جمع کروا دیا۔سیاسی و سماجی، عوامی حلقوں نے کامیاب آپریشن کرنے پر چیف کارپوریشن آفیسر میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہورحافظ شوکت علی اورڈپٹی ایم او آر صغیر بھٹی کا شکریہ ادا کیا۔