عثمان بزدارکامظفر گڑھ کے علاقے میں دو بچیوں کو جلانے کے واقعہ کا نوٹس

   عثمان بزدارکامظفر گڑھ کے علاقے میں دو بچیوں کو جلانے کے واقعہ کا نوٹس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے مظفر گڑھ کے علاقے میں دو بچیوں کو جلانے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے  متاثرہ خاندان کو ہر قیمت پر انصاف فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ گرفتار ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے- ایسے واقعہ میں ملوث ملزمان قرار واقعی سزا کے مستحق ہیں۔دریں اثناء پولیس نے واقعہ میں ملوث دو ملزم گرفتار کرلیے ہیں۔
نوٹس

مزید :

صفحہ آخر -