علماء کرام دینی فکر کے امین،علمی روایت کے علمبردار ہیں،طاہر رضا 

علماء کرام دینی فکر کے امین،علمی روایت کے علمبردار ہیں،طاہر رضا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 لاہور(فلم رپورٹر)علمأ اور صاحبانِ محراب و منبر دینی فکر کے امین اور علمی روایت کے علمبردار ہیں،مساجد اورمدارس کے تقدس کو یقینی بنانا، حکومت کی ترجیح ہے، جس کے لیے جملہ وسائل اور توانیاں بروئے کار ہیں۔مساجد اور دینی و علمی ادارے ا سلامی سوسائٹی کا "نیو کلس"ہے، ا س کی افادیت اور اہمیت ہر دور میں مسلمہ رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر جنرل اوقاف پنجاب ڈاکٹر طاہر رضا بخاری نے فقہ حنفی کے عظیم انسا ئیکلوپیڈیا"فتاوٰی قاضی خاں " کے اردو ترجمہ کی اشاعت کے حوالے سے کیا، اس موقع پر، اس عظیم علمی منصوبے کے روحِ رواں شیخ الحدیث مفتی محمد صدیق ہزاروی نے، ترجمہ شدہ کتابوں کا سیٹ، جناب ڈائریکٹر جنرل اوقاف کو پیش کیا جبکہ پر نسپل جامعہ ہجویریہ صاحبزادہ بدر الزماں قادری، منیجر داتا دربار شیخ محمد جمیل علامہ عرفان اللہ اشرفی سمیت دیگر شخصیات بھی اس موقع پر موجود تھیں، واضح رہے کہ فتاوٰی قاضی خاں، آج سے نوسو سال قبل لکھی جانے والی ایک عظیم اور وقیع کتاب ہے، جس کو علمأ اور بالخصوص فقہ سے تعلق رکھنے والی علمی شخصیات بڑی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔
 ڈائریکٹر جنرل اوقاف پنجاب ڈاکٹر طاہر رضا بخاری نے کہا کہ مفتی محمد صدیق ہزاروی، دورِ حاضر کے معتبر علمأ میں سے ایک اور جامعہ ہجویریہ داتا دربار کے شیخ الحدیث ہیں۔ ان کے علمی کار ہائے نمایاں پر محکمہ ہذا کو فخر ہے۔