بھارت فی الفور مقبوضہ کشمیر کا فوجی محاصرہ ختم کرے،راجہ علی اعجاز

  بھارت فی الفور مقبوضہ کشمیر کا فوجی محاصرہ ختم کرے،راجہ علی اعجاز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


جدہ (محمد اکرم اسد)’یوم حق خود ارادیت‘ کی اہمیت کو اجاگر کرنے کیلئے پاکستانی سفارت خانہ الریاض نے بدھ کو ایک میڈیا بریفنگ کا اہتمام کیا۔ اس کا مقصد اقوام متحدہ کے کمیشن برائے ہندوستان اور پاکستان (UNCIP) کی طرف سے 5 جنوری 1949 ء کو منظور کی گئی تاریخی قرار داد کے بارے میں عالمی برادری کو احساس دلانا تھا، جو کشمیری عوام کے حق خودارادیت پر روشنی ڈالتی ہے۔ قرارداد میں اس بات کی نشاندہی کی گئی ہے کہ ریاست جموں و کشمیر کے الحاق کے سوال کا فیصلہ اقوام متحدہ کے زیراہتمام ایک آزادانہ، منصفانہ اور غیر جانبدارانہ رائے شماری کے ذریعے کیا جائے گا۔سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر راجہ علی اعجاز نے میڈیا اہلکاروں کو بریفنگ دیتے ہوئے کشمیری عوام کی حق خودارادیت کی جدوجہد میں ان کی قربانیوں کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے ہندوستانی غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین صورتحال پر روشنی ڈالی۔ سفیر نے ہندوستان سے مطالبہ کیا کہ وہ گزشتہ سات دہائیوں سے ان بے گناہ کشمیریوں پر ظلم برپا کرنے سے باز آجائے جو اس کے غیر قانونی قبضے میں ہیں۔ ہندوستان فوری طور پر اپنے فوجی محاصرے کو ختم کرے، آبادیاتی تبدیلی کی اپنی پالیسی کو واپس لے، جبری قوانین کو ختم کرے، بنیادی انسانی حقوق کی بحالی کرے، تمام قیدیوں کو آزاد کرے، آزادانہ نقل و حرکت اور مواصلات سے تمام پابندیاں اٹھائے، اور زمینی صورتحال کا مشاہدہ کرنے کے لئے اقوام متحدہ، غیر ملکی میڈیا کے آزاد نمائندوں سمیت، انسانی حقوق کے بین الاقوامی مبصرین اور حقائق سے متعلق مشن اور دیگر کو مکمل رسائی کی اجازت دے۔
راجہ علی اعجاز

مزید :

صفحہ آخر -