اینٹی کرپشن،ریونیو واگزار کرائی جانے والی اراضی کا کریڈٹ لینے کیلئے متحرک

اینٹی کرپشن،ریونیو واگزار کرائی جانے والی اراضی کا کریڈٹ لینے کیلئے متحرک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(اپنے نمائندے سے)پنجاب میں قبضہ مافیا سے واگزار کروائی گئی سرکاری اراضی کی رپورٹ دو محکموں نے حکومت کوالگ الگ پیش کر دی، بورڈ آف ریونیو اور اینٹی کرپشن میں واہ گزار کروائے جانے والی اراضی کا کریڈیٹ لینے کیلئے جاری سرد جنگ برقرار،تفصیلات کے مطابق صوبے بھر میں واہ گزار کروائے جانے والی سرکاری اراضی کو محکمہ اینٹی کرپشن نے محکمہ کی ذاتی کاوش قرار دے دیا۔ اینٹی کرپشن کی جانب سے سے صوبے بھر میں واہ گزار کروائے جانے والی سرکاری اراضی کے اعدوشمار جاری کر دئیے گے محکمہ اینٹی کرپشن کی جانب سے دی جانے والی تحریری آگاہی کے مطابق۔ 16 ہزار 250ایکٹر اراضی واگزار کروائی گئی ہے، دوسری جانب سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو پنجاب بابر حیات تارڑ نے آگاہی دی کہ رواں دو سال کے دوران  ریونیو نے ایک لاکھ چالیس ہزار ایکڑ سرکاری اراضی واگزار کروائی، جس میں سے 1150ایکڑ اربن سرکاری اراضی واگزار کروائی گئی،دو سال 2019- 2020 میں  واگزار کروائی گئی اراضی کی مالیت ایک ہزار ارب روپے سے زائد ہے، سرکاری اراضی واگزار کروانا محکمہ مال کی ذمہ داری ہے، اگر کچھ مقامات پر اینٹی کرپشن آفیسرز ساتھ گئے تو انہوں نے وہی واگزاری اپنے ذمہ کر لی۔