سٹاک مارکیٹ میں تیزی، انڈیکس 45344.54پوائنٹس پر پہنچ گیا، ڈالر، یورو، برطانوی پاؤنڈ کی قدر میں کمی، سونا فی تولہ 1300روپے سستا

    سٹاک مارکیٹ میں تیزی، انڈیکس 45344.54پوائنٹس پر پہنچ گیا، ڈالر، یورو، ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اکنامک رپورٹر)پاکستان سٹاک ایکس چینج میں جمعرات کو بھی تیزی کا رجحان برقرار رہا اور تیزی کے باعث کے ایس ای100نڈیکس مزید 191.12پوائنٹس کے اضا فے سے 45344.54 پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیاجبکہ مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت بھی5 ارب 69 کروڑ 37 لاکھ روپے بڑھ گئی تاہم حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم بدھ کی نسبت 3.47فیصدکم رہا۔گزشتہ روز ٹریڈنگ کا آغاز مثبت زون میں ہوااور سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع بخش کمپنیوں کے شیئرز کی خریداری میں زبردست دلچسپی لی گئی جس کے باعث تیزی دیکھنے میں آئی اور دوران ٹریڈنگ کے ایس ای100انڈیکس45623.72پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیابعد ازاں پرافٹ ٹیکنگ رجحان کے سبب 45600،45500اور 45400پوائنٹس کی نفسیاتی حد برقرار نہ رہ سکی لیکن تیزی کارجحان آخر تک برقرار رہا اورکاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس 191.12 پوائنٹس کے اضافے سے45344.54 پر بند ہوا۔اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس86.57پوائنٹس کے اضافے سے19008.24پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس21.85پوائنٹس کے اضافے سے31652.43پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیا۔گزشتہ روز مجموعی طور پر407کمپنیوں کے حصص کاکاروبار ہوا جن میں 168کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ 222میں کمی اور17میں استحکام رہا۔بیشتر کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں کمی آنے کے باجود مہنگے شیئرز کی قیمتیں بڑھنے کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت82کھرب43ارب82کروڑ99لاکھ روپے سے بڑھ کر82کھرب49ارب52کروڑ36لاکھ روپے ہوگئی۔دوسری جانب مقامی کرنسی مارکیٹوں میں جمعرات کو ا مر یکی ڈالر سمیت دیگر کرنسیوں کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں ریکوری دیکھنے میں آئی،انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں 25پیسے جبکہ اوپن مارکیٹ میں 30پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔یورو کی قدر میں بھی ایک روپے اور برطانوی پاونڈ کی قدر میں 2روپے کی کمی ہوئی۔انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید25پیسے کی کمی سے160.25 سے گھٹ کر160 اور قیمت فروخت160.35سے گھٹ کر160.10روپے ہوگئی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید30پیسے کی کمی سے160.20 سے گھٹ کر 159.90 اور قیمت فروخت160.50 سے گھٹ کر160.20روپے ہوگئی،دیگر کرنسیوں میں یورو کی قیمت خرید196 سے گھٹ کر195 اور قیمت فروخت198 سے گھٹ کر 196.50روپے ہوگئی جبکہ برطانوی پاونڈٖ کی قیمت خرید217 سے گھٹ کر215.50 اور قیمت فروخت219 سے گھٹ کر 217 رو پے ہوگئی۔ادھرمقامی صرافہ مارکیٹوں میں سو نے کی فی تولہ قیمت 1300روپے کی کمی سے ایک لاکھ 15ہزار300روپے ہوگئی۔صراف اینڈ جیولر ز ایسوسی ایشن کے مطابق گزشتہ روز عالمی گولڈ مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 39ڈالرکی کمی سے1916 ڈالر ہوگئی جس کے زیر اثر مقامی مارکیٹوں میں سونے کی ایک تولہ سونے کی قیمت1300روپے کی کمی سے گھٹ کر1لاکھ 15ہزار 300 روپے ا و ر دس گرام سونے کی قیمت1115روپے کی کمی سے 98851روپے ہوگئی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت1400روپے مستحکم رہی۔
سٹاک مارکیٹ 

مزید :

صفحہ آخر -